پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،19اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،19اگست2021
نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی یاد میں ملک کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں، مجالس میں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش، سکیورٹی کے سخت انتظامات، کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یوم عاشورنہایت عظمت اور احترام کا حامل ہے،شہادت امام حسین امت مسلمہ کے لئے عظیم درس ہے،ہمیں بھی قربانی اور ایثار کاجذبہ پیدا کرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نواسہ رسول نے یزید کے جبرواستعداد اور ظلم کو ماننے سے انکار کیا، امام عالی مقام نے شہادت قبول کر لی لیکن ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا، باطل جتنا بھی عروج پر ہو، اسے مٹنا ہی ہوتا ہے۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے لیے کوئی جگہ نہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان طالبان نے بھی مسترد کردیا، ترجمان سہیل شاہین کا دو ٹوک بیان سامنے آ گیا، انھوں نے کہا افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، طالبان کا دوحہ مذاکرات سمیت اپنی پہلی کانفرنس میں بھی واضح اعلان۔ پاک فوج اور آئی ایس آئی نے پاکستان کو یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیا، افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارتی تجزیہ کار کا بیان، بھارتی کرنل نے کہا کہ بھارت کی حالت اس بچے جیسی ہے جو2چانٹے کھا کر روتا ہوا گھر آ جاتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔