1 ماہ کے دوران تیل و گیس کا تیسرا نیا ذخیرہ دریافت 

1 ماہ کے دوران تیل و گیس کا تیسرا نیا ذخیرہ دریافت 
کیپشن: 1 ماہ کے دوران تیل و گیس کا تیسرا نیا ذخیرہ دریافت 

ویب ڈیسک: تیل و گیس کے شعبے سے ایک ماہ میں تیسری خوشخبری آ گئی۔ کوہاٹ ٹل بلاک کے رازگیر ون فارمیشن میں تیل و گیس کا تیسرا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق رازگیر ون فارمیشن میں تیسرے کنوئیں سے یومیہ 153 بیرل خام تیل ملے گا۔ کنویں سے یومیہ 17.9 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔ تین کنوؤں سے مجموعی طور پر یومیہ 562 بیرل خام تیل پیدا ہورہا ہے۔

تین کنوؤں سے مجموعی طور پر یومیہ 54.3 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔ تینوں کنویں پی او ایل، پی پی ایل،او جی ڈی سی ایل اور پی ایچ ایل کی مشترکہ ملکیت ہیں۔

تیل وگیس کی کمپنیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر اہم ڈویلپمنٹ سے آگاہ کردیا۔

Watch Live Public News