(ویب ڈیسک ) ملک میں وی پی این کو بلاک کرنے سے متعلق پی ٹی اے کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ملک میں ورچول پرائیویٹ نیٹ ورک( وی پی این) کوبلاک نہیں کیا جا رہا، آئی ٹی کمپنیوں کو اپنے آئی پی ایڈرس وی پی این پر رجسٹر کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں کو بھی رجسٹر کرنے کا کہہ رہے ہیں، رجسٹریشن سے کسی بھی خلل پر آئی ٹی کمپنیوں کی خدمات متاثر نہیں ہوں گی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کی رجسٹریشن پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے، رجسٹریشن ون ونڈو آپریشن ہے جو 2 سے 3 دن میں مکمل ہوتا ہے۔