لاہور: چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکوڈ کا اعلان کردیا ہے۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کا اعلان کیا۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں شاہین آفریدی کپتان، بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، محمد نواز، اسامہ میر، وسیم جونئیر، اعظم خان ،افتخار احمد، ابرار احمد، عباس آفریدی، شامل ہیں۔ فخر زمان خان، حسیب اللہ خان، صاحبزادہ فرحان اور حارث روف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اعظم خان نے خود کو بہتر کیا ہے۔ اعظم خان کی ڈومیسٹک میں بہت اچھی پرفارمنس ہے۔ ہم اسے اس سیریز میں موقع دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو ہم نے اس مرتبہ موقع نہیں دیا، شان مسعود کو آئندہ سیریز میں موقع دینے پر غور کریں گے۔ میرے خیال سے سینئرز کےساتھ ڈومیسٹک کے پرفارمر کو بھی موقع دینا ہو گا۔ وہاب ریاض نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کسی کیلئے آسان نہیں ہوتی، لڑکے اگر آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں پرفارم کر گئے تو بہت اچھے کھلاڑی بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز کا بیک تیار نہیں ہے اور کچھ کرکٹرزریٹائیر ہوگئے ہیں اس وجہ سے محمد نواز کو شامل کیا گیا، محمد نواز کی پرفارمنسز اچھی اور بری بھی رہی ،نواز کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے. وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بابر،رضوان،حارث روف اور شاداب کی پاکستان کیلیے بہت اچھی اچھی پرفارمنسز رہی ہیں، بابراعظم اور محمد رضوان کی جگہ پر اگر کوئی پرفارم کرتا ہے توبابراور رضوان اپنی پوزیشن پر برقرار رہیں گے. ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی پچھلے چار پانچ سالوں سے بہت پرفارم کررہے ہیں،ہمیں عادت ہوگئی ہے شاہین کی پرفارمنس کی،اگر شاہین پرفارم کرتا تو پاکستان کیلیے اچھا ہوتا. نائب کپتان سے متعلق بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ نائب کپتان کا اعلان نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد کیا جائے گا.انہوں نے بتایا کہ اٹھائیس دسمبر سے تین جنوری تک کیمپ لگایا جائے گا، احمد شہزاد،عمیر بن یوسف،کامران غلام،محمد عامر خان،سجاد علی،محمدحارث،عارف یعقوب،شہاب خان ،محمد عمران جونئیر کو قومی تربیتی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے.