گوادر (پبلک نیوز) دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا۔ سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کا پہلا دوستانہ میچ شروع۔ معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنر اور معروف کمینٹیٹر فخر عالم سمیت اہم شخصیات شریک۔
زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیماء محمد علی سرپارہ کے نام کر دیا۔ میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کے لئے خصوصی دعا کا بھی اتمام کیا گیا۔ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمد علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں۔ دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔ دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا خوبصورت گراونڈ دنیا بھر میں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ انشااللہ اب سے ہر سال گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ ہو گا، حکومت کا گوادر کو دنیا کا خوبصورت ٹرین سیاحتی مقام بنانے پر مکمل فوکس ہوگا۔