(ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے تین اہم فیصلے کیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 17 ارب روپے سے افغانستان میں طورخم سے جلال آباد شاہراہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افغانستان میں شاہراہ تعمیر کرنے کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ فنڈ سے رقم جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت منصوبہ بندی وترقی کی سمری پر فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ نے اوجی ڈی سی ایل کے شئیرز فروخت کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔
نجکاری کمیشن کو اوجی ڈی سی ایل کے 3کروڑ 22لاکھ شئیرز پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اوجی ڈی سی ایل کے شئیرز کو ساورن ویلتھ فنڈز میں شامل کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا پرانا فیصلہ منسوخ کرنے کی منظوری دیدی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی بجائے نجی شعبےکو لانگ ٹرم کنسیشن پر دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں حیدرآباد اورگوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی نجی شعبے کو دی جائے گی۔ لاہور اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کو دو دوکمپنیوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
کابینہ نے آئی ایف سی کو ٹرانزکشن ایڈوائزرمقررکرنے کی سفارش مسترد کردی،قانون پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نجکاری کمیشن تقسیم کارکمپنیاں نجی شعبے کو دینے کیلئے لیڈنگ کردارادا کریگا۔