ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سونا بھی مہنگا ہوگیا

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سونا بھی مہنگا ہوگیا
کراچی ( پبلک نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ۔ روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 1لاکھ 25ہزار 200 روپے پر آگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر 176.18 روپے سے بڑھ کر 176.22 روپے پر بند ہوا۔ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 25 ہزار 200 روپے پر آگیا۔ 10گرام سونے کی قیمت171 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 7ہزار 338 روپے پر آگئی۔ کراچی: عالمی مارکیٹ میں 06 ڈالر کے اضافے چسے فی اونس سونا 1817 ڈالر پر آگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں مندی رہی۔ مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 45ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔ مارکیٹ 673پوائنٹس کی کمی سے44 ہزار833 پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طور پر376 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔302کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ صرف57 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔