کورونا کی نئی لہر، پنجاب میں لاک ڈاؤن کی شرائط میں تبدیلی

کورونا کی نئی لہر، پنجاب میں لاک ڈاؤن کی شرائط میں تبدیلی
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب کےعوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے صوبہ بھرمیں لاک ڈاؤن کی شرائط میں تبدیلی کا فیصلہ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ویکسی نیشن مہم پر عمل درآمد تیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس پازیٹوٹی شرح کے مطابق پنجاب کے محتلف علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے. 10 فیصد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا. لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے. سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ نوٹیفیکشن پنجاب بھر میں 31 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔ پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔ کاروباری سرگرمیاں اور دفتری امور معمول کے مطابق چلیں گے۔ ہر قسم کے انڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے. صوبہ بھر میں آوٹ ڈور اجتماعات ،شادی کی تقریبات کی مکمل ویکسینیٹد 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آوٹ ڈور ڈائیننگ کیلئے صرف مکمل ویکسینیٹد افراد کو اجازت ہو گی۔صوبہ بھر کے تمام مزارات، جمز اور سینما گھروں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ پنجاب بھرمیں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔ ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی. مکمل ویکسی نیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورزم کی اجازت ہو گی۔ تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فیصد تعداد کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تعلیمی ادارے 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے50 فیصد تعداد کے ساتھ متفرق دنوں میں کھلے رہیں گے۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل ویکسی نیشن کروانے کی جامع منصوبہ کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔