سانگھڑ (ویب ڈیسک) بہنوئی نے دوستوں سے مل کے اپنی ہی سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقہ ٹنڈو آدم میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں بہنوئی نے اپنی ہی سالی سے ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی جانب سے شکایت کی گئی جس پر پولیس نے اس کے بہنوئی سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو حراست میں لے کر دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ لڑکی نے اپنے ریکارڈ کیے گئے بیان میں بتایا کہ والدین نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بہن کے ہمراہ رہتی ہے۔
پولیس کے مطابق بہنوئی کی نیت سالی پر خراب تھی۔ اس نے اپنے دوستوں کی مدد لے کر اپنی سالی اجتماعی زیادتی کی۔ لڑکی کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے بعد زیادتی کی تصدیق ہو گی۔