شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو ملک میں انتشار پھیلے گا، عمران خان

شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو ملک میں انتشار پھیلے گا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک صاف اور شفاف الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی، شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو ملک میں انتشار پھیلے گا، صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ہم سب مل کر جدوجہد کرتے رہیں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جب اقتدار میں آئے تو اس وقت ملک بہت مشکل میں تھا، یہ لوگ پاکستان کو خسارے میں چھوڑ کر گئے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے اقتدار میں آنے کے بعد ہی کورونا آگیا تھا، جس کے باعث ہمیں مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، مگر ہم نے پھر بھی ملک کی معیشت کو سنبھالا اور اسے آگے کی طرف لے کر گئے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ فیٹف سے نکلنے کے لیے سب نے مل کر جدوجہد کی تھی اسی وجہ سے پاکستان فیٹف کے مسئلے کو حل کرپایا ہے، اس کے لیے حماد اظہر نے بڑی کوششیں کی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔