چودھری شجاعت ، پرویز الہیٰ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چودھری شجاعت ، پرویز الہیٰ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت اور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہی کو پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقائدہ پیغام دے دیا گیا۔ پرویز الہیٰ نے شجاعت حسین کے سامنے اعتراف کیا کہ آپ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ واپسی کا راستہ کھلا ہے، پی ٹی آئی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرنا ہو گا،اس پر پرویز الہیٰ نے کہا کہ فوری پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجبور کیا جائے نہ پریس کانفرنس کرائی جائے۔ پرویز الہیٰ کا موقف تھا کہ مجھے میرٹ پر اور صحت کی بنیاد پر ریلیف ملنا چاہیے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہی ممکنہ طور پر علاج کی غرض سے بیرون ملک جائیں گے۔ جیل ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی اجازت کے بعد ملاقات کی اجازت دی گئی، سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی کو جیل میں "بی کلاس" بھی دے دی گئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔