(ویب ڈیسک ) جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس 29اور 30جون کو مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ ہونے والے رابطوں کے حوالہ سے پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پہ بھی گفتگو ہو گی۔ اسد قیصر اور محمود اچکزئی سے ہونے والی بات چیت پہ بھی غور ہو گا۔
ادھر پارٹی ترجمان نے اجلاس بلانے کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی مرکزی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔