امریکی صدر جوبائیڈن جہاز کی سیڑھیوں پر گر پڑے

امریکی صدر جوبائیڈن جہاز کی سیڑھیوں پر گر پڑے
ویب ڈیسک: امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو میں جوبائیڈن ایک طیارے میں سوار ہونے کے لیے سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں۔ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے وہ اپنا توازن کھو بیٹھتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 78 سالہ امریکی صدر سیڑھیوں پر گر پڑے۔ جس کے بعد انھوں نے خود کو فوری طور پر سنبھالا لیکن وہ پھر لڑکھڑائے، یہ عمل ایک یا دو بار نہیں بلکہ بار بار ہوا۔واضح رہے کہ دنیا کی سُپر پاور کے نئے منتخب ہونے والے صدر اپنے سرکاری طیارہ پر سوار ہونے کی غرض سے سیڑھیاں پر چڑھ رہے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔