ویب ڈیسک: کراچی میں پولیس نے لاپتہ 5 لڑکیاں بازیاب کروا لیں، لڑکیاں سعید آباد میں واقع گھر سے پُراسرار طور پر غائب ہوگئی تھیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ سعید آباد آپریشن و انویسٹیگیشن پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پانچویں لڑکیوں کو بازیاب کر لیا۔ پانچوں لڑکیاں 15 فروری سے لاپتا تھیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گزشتہ ماہ 15 فروری 2024 کو سیکٹر 17B سعید آباد کے رہائشی ضمیر عباس نامی شخص کی 3 بیٹیاں اور 2 بھانجیاں پر اسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوگئیں تھی۔
لاپتہ لڑکیوں میں 19 سالہ آسیہ، 17 سالہ مریم، 15 سالہ خدیجہ، 19 سالہ صفری، اور 14 سالہ کبری شامل تھیں۔تھانہ سعید آباد میں مذکورہ واقع کا مقدمہ درج کرنے کے بعد لڑکیوں کی تلاش کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی۔
تشکیل دی گئی ٹیم نے ٹیکنیکل ذرائع کے زریعے لاپتہ لڑکیوں کا سراغ لگا کر لڑکیوں کو بازیاب کر لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکیاں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر خود گھر سے فرار ہوئی تھیں۔
ایس ایس پی کیماڑی نے مزید بتایا کہ لڑکیاں کھنڈو گوٹھ نارتھ ناظم کے علاقے میں کرائے پر گھر حاصل کرکے رہائش پذیر تھیں جبکہ مزید مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-19/news-1710838644-4536.mp4