مہلک وبا کرونا نے مزید 135 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 566 افراد میں وائرس کی تصدیق، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ چھے ایک فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 67 ہزار 665 ہو گئی،، 4 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویشناک۔مظلوم فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کی قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور، قرارداد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیش کی، ایوان کا فلسطینیوں کے لیے آزاد اور خود مختار ریاست کا مطالبہ، مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، سکیورٹی کونسل سے اسرائیلی جارحیت فوری رکوانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ۔۔۔غزہ کی تشویشناک صورتحال، شاہ محمود قریشی سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے،، فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کے خلاف پاکستان اور ترکی کا اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ترکی، فلسطین اور سوڈان کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک جائیں گے،، مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے، فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔۔۔۔اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے جاری، شہداء کی تعداد 200 ہو گئی،59 بچے بھی شامل، دس منٹ میں 60 حملے کئے، ایک ہی خاندان کی چاروں نسلیں ختم ہو گئیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے جنگ بندی کی حمایت تو کی مگر ایک بار پھر اسرائیلی بربریت کو کلین چٹ بھی دے دی،، ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں اسرائیل کی حمایت کرنے پر جو بائیڈن کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ہم فلسطین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔اور۔۔۔ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے پر زلفی بخاری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دے دیا،، کہا انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، جب تک نام کلیئر نہیں ہوجاتا عہدے پر نہیں رہوں گا،، زلفی بخاری نے انکوائری ٹیم کی اہلیت پر بھی سوال اٹھا دیا،، معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ بھی کر دیا۔۔