پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،19مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،19مئی2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کورونا وائرس کی نظر ہو گئی۔ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں سے متعلق تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔ حکام کی جانب سے بقیہ میچ ملتوی کر دیئے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کا کیس سننے والے جج ٹرانسفر ہو گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقت ور مافیا مجھ سے این آر او لینے کے لیے ہر کوشش کر رہے ہیں۔ میں بتا دوں کہ کسی کو بھی این آر او نہیں ملنے والا اور نہ ہی میں دوں گا۔ پنجاب کے سیاستدان خود کو قانون سے بچانے کے لیے لندن بھاگے ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والوں کو یورپی یونین نے خوشخبری سنا دی ہے۔کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے یورپی یونین نے سرحدیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ مابنڑ میں ٹک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی۔ ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے انیس سالہ حمید اللہ چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انیس سالہ حمیداللہ سر پر پستول رکھ کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

کرکٹ کے مداحوں کیلئے ایک ہی دن میں دوسری مایوس کن خبر، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے بعد ایشیا کپ بھی ملتوی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔