منگل یابدھ تک نئےآرمی چیف کانام سامنے آجائےگا،وزیردفاع

منگل یابدھ تک نئےآرمی چیف کانام سامنے آجائےگا،وزیردفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آ جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا نام بھی سامنے آجائے گا اور 29 نومبر کو تقریب بھی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی نام ہوا اس پر عسکری اور سیاسی قیادت کا مکمل اتفاق ہو گا اور منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا۔ خواجہ آصف کے مطابق اگلے ہفتے آپ کے سامنے نئے آرمی چیف کا نام آجائے گا اور آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے ہی شروع ہو جائے گا جب کہ اسحاق ڈار کی صدر سے ملاقات میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں ہو رہا اور سسٹم میں فوج کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کر سکتے جب کہ اگر وہ کہتے ہیں کہ نیوٹرل ہو گئے ہیں تو ان کو عزت دیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جو بھی نام سمری میں آئیں گے انہیں میں سے ایک پر اتفاق کیا جائے گا اور اتحادیوں میں اختلاف کی خواہش سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہو سکتی ہے مگر یہ سچ نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔