معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع

معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع
لاہور: خاندانی ذرائع کے مطابق معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کرگئے ہیں۔ ایس ایم ظفر بیرسٹر علی ظفر کے والد تھے، ایس ایم ظفر کا شمار ملک کے بڑے قانون دانوں میں ہوتا تھا۔ ایس ایم ظفر 6 دسمبر 1930 کو برما میں پیدا ہوئے ،2003 سے 2012 تک سینیٹ کے ممبر رہے، ایس ایم ظفر ایوب کابینہ میں بھی قانون و پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر تھے ۔ ایس ایم ظفر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کے وزیر قانون رہے، ایس ایم ظفر نے 1950 میں وکالت شروع کی، ایس ایم ظفر نے قانون کی ڈگری یونیورسٹی آف لاء کالج سے حاصل کی تھی، ایس ایم ظفر کی مشہور کتاب ڈائیلاگ آن پولیٹیکل چس بورڈ تھی۔ ایس ایم ظفر 1975 کو صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے، 1979کو سپریم کورٹ بار کے صدر کے عہدہ پر منتخب ہوئے تھے۔ مرحوم ایس ایم ظفر ایوب دور میں وزیر قانون کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔