نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ اپنی ٹیم کی روانگی میں تعاون پر بی سی بی کے مشکور، کہا پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کےلئے پرعزم تھے لیکن تھریٹ ملنے کے بعد کوئی آپشن نہ تھا،کہا خطرے کی بنیادی نوعیت بارے پی سی بی کو آگاہ کر دیا تاہم مخصوص تفصیلات بتائی جا سکتی تھیں اور نہ ہی بتائی جائیں گی۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کا عمل مسلسل جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 71 مریض انتقال کر گئے ، جبکہ عالمی وبا سے بچائو کیلئے این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ کرکٹ مداحوں اور ان کا دکھ ایک ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جو ہوا پاکستان کرکٹ کےلیے ٹھیک نہیں ہوا، ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے ورلڈ کلاس ٹیم بنانے کی صلاحیت ہے، قومی ٹیم اپنا غصہ پرفارمنس کے ذریعے نکالے، پاکستان ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے۔ کرس گیل نے نیوزی لینڈ کو آئینہ دکھا دیا، پاکستان آنے کا اعلان، کہا پاکستان جا رہا ہوں،کون کون میرے ساتھ آرہا ہے،کرس گیل کا ٹویٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کرلیا،ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیریز ملتوی کرنےکے محرکات بھی زیرغور آئیں گے۔