پبلک نیوز: محکمہ موسمیات کی اگلے ہفتہ کے دوران ملک میں بارشوں کی پیشگوئی، 20 ستمبر پیر کی شام سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ 25 ستمبر تک ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارشیں ہوں گی۔ محمکمہ موسمیات کے مطابق 20 ستمبر پیر کی شام سے 24 ستمبر جمعہ کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔ کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اور جھنگ میں بارش برسے گی۔ کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ، وزیرستان، غذر، استور، دیامیر، اسکردو، گلگت، ہنزہ،نگر، گانچی اورخرمنگ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ٹانک، کرک، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بھکر، لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈی جی خان، راجن پور، خانپور، خانیوال اور ملتان میں بھی بارش برسے گی۔ کوہلو، لورالائی، بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت اور قلات میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص اور بالائی سندھ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ بھی ہے۔