پشاور (پبلک نیوز) ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش سابق وزیراعظم شاہد خاقان پر برس پڑے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران بنگش نے ٹویٹ کر کے ن لیگ کو بدتمیز لیگ قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے شاہد خاقان عباسی جیسے لوگ ہم پر مسلط تھے۔ خوشی ہے شاہد خاقان جیسے لوگوں سے جان چھوٹی۔
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ایک ایک کر کے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ بدتمیزی کرکے اپنی اصلیت بتا دی۔