دنیا کے کئی ممالک میں سورج کو گرہن لگنا شروع ہوگیا

دنیا کے کئی ممالک میں سورج کو گرہن لگنا شروع ہوگیا
دنیا کے مختلف ممالک میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن لگ گیا ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 6 بجکر 34 منٹ پرہوا ہے ۔ یہ ہائبرڈ سورج گرہن جنوبی مشرقی ایشیا ، انٹارکٹیکا ، بحرالکاہل ، آسٹریلیا اور بحرہند کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 9 بج کر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پرہوگا ۔ سورج گرہن کا اختتام 11 بجر 59 منٹ پر ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سورج گرہین پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آئے گا ۔ رواں سال میں کل 4 گرہن ہوں گے ۔ 2 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن ہوں گے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔