آئی سی سی ورلڈ کپ: حیدر آباد پولیس کا سیکورٹی تحفظات کا اظہار،پاک، سری لنکا میچ ری شیڈول ہونے کا امکان

آئی سی سی ورلڈ کپ: حیدر آباد پولیس کا سیکورٹی تحفظات کا اظہار،پاک، سری لنکا میچ ری شیڈول ہونے کا امکان
لاہور: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ نے بھارتی سیکورٹی اداروں کا پول کھول دیا۔ احمد آباد اور کولکتہ کے بعد حیدر آباد پولیس نے بھی سیکورٹی تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پاکستان اور سری لنکا میچ سمیت ورلڈکپ ری شیڈول ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔ آئی سی سی ورلڈکپ بھارتی سکیورٹی اداروں کے لیے درد سر بن گیا۔ بھارتی سیکورٹی اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ایک بار پھر ورلڈکپ کا شیڈول تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نےورلڈکپ میچز میں وقفہ نہ ہونے پر سیکورٹی تحفظات کا اظہار کردیا۔ جس میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لگاتار دو دن میچز کے انعقاد کے لیے سیکورٹی انتظامات کرنا مشکل ہے۔ خیال رہے کہ راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈزکا میچ ہے جبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ری شیڈولڈ کیا گیاہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے ورلڈ کپ کا شیڈول پہلے ہی ری شیڈول کرچکا ہے جس میں پاکستان کے تین میچز سمیت ٹوٹل نو میچز ری شیڈول کیےجاچکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔