ن لیگ کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل

ن لیگ کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل
کیپشن: ن لیگ کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں مریم نواز کی حکومت ہے ظاہر ہے وہ یہاں کے لوگوں کو ہی ریلیف دے سکتی ہیں اگر سندھ میں بھی مسلم لیگ نون کی حکومت ہوتی تو آج مریم نواز سندھ کے لوگوں کو بجلی پر ریلیف دیتی۔

شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سندھ میں پچھلے 16 سال سے حکومت پیپلز پارٹی کی ہے مریم نواز کی نہیں، مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈ سے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا ہے آپ لوگوں کو یقین کیوں نہیں ہو رہا؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی حکومت ہے ظاہر ہے وہ یہاں کے لوگوں کو ہی ریلیف دے سکتی ہیں اگر سندھ میں بھی مسلم لیگ نون کی حکومت ہوتی تو آج مریم نواز سندھ کے لوگوں کو بھی یہ ریلیف دیتی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا اس بات کا آپ کی لیڈرشپ کو بھی علم ہے، تنقید برائے تنقید اور الزام برائے الزام کی سیاست سے نکل آئیں پلیز، اگر آپ کو خدمت کا موقع ملا ہے تو عوام کی خدمت کریں، مریم نواز تو پنجاب کی خدمت کریں گی اس سے انہیں کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سات ماہ سے تحریک انصاف مریم نواز کے ہر عوام دوست اقدام پر تنقید کر رہی ہے، اب پیپلز پارٹی بھی پنجاب کے عوام سے اس قدر تعصب کا مظاہرہ کرے گی یہ سوچا نہیں تھا، پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی بی ٹیم کا رول کب سے ادا کرنے لگ گئی؟

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی لیڈرشپ نے پہلے بھی پاکستان سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا تھا، انشاءاللہ اب بھی مسلم لیگ نون کی لیڈرشپ ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی۔

Watch Live Public News