پولیس کا بالاج ٹیپو کے قاتل کے موبائل  سے سنسنی خیز شواہد ملنے کا دعویٰ

پولیس کا بالاج ٹیپو کے قاتل کے موبائل  سے سنسنی خیز شواہد ملنے کا دعویٰ
کیپشن: Police claim to have found sensational evidence from the mobile phone of Balaj Tipu's killer

ویب ڈیسک: بالاج ٹیپو کو 2 روز قبل لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک شادی کی تقریب سے واپسی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ جس کا قاتل بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس کیجانب سے بالاج ٹیپو کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ملزم کے موبائل سے اہم شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے ایک روز قبل نیا موبائل اور سم خریدی جو کہ کراچی کی لطیفاں بی بی کے نام نکلی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور حملہ آور کے موبائل فون ڈیٹا اور لوکیشنز کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News