ملک میں انٹرنیٹ سست ، پی ٹی اے  کا پہلا باضابطہ ردعمل آگیا

ملک میں انٹرنیٹ سست ، پی ٹی اے  کا پہلا باضابطہ ردعمل آگیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کا انٹرنیٹ سروسز پر باضابطہ پہلا ردعمل آ گیا ۔

ملک میں انٹرنیٹ کی سروسز سست روی کا شکار ہونے کے معاملے پر   پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا  پہلا باضابطہ پہلا ردعمل آ گیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ  ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث ہے،   پاکستان کو عالمی سطح پر ملانے والی سات سب میرین کیبلز میں سے دو خراب ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق  اے اے ای1 کیبل کو ایران اور   قطر کے درمیان ری راؤٹنگ کی وجہ سے 250جی کی بندش کا سامنا ہے جبکہ  ایس ایم ڈبلیو4 کیبل (1.5T) کراچی کے قریب خراب ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ   انٹرنیٹ صارفین کی سہولت کے لیے آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو دوبارہ راؤٹ کر رہے ہیں، متعلقہ ٹیمیں یہ خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں،  ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے ،  مزید پیشرفت رفت سے مطلع عوام الناس کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News