(ویب ڈیسک )محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم یہ تمام پابندیاں قبول نہیں کریں گے، ملک کوان بحرانوں سے نکالیں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا جلسہ ہونا تھا نہیں ہوا اس کا آپ کو پتہ ہے کیوں نہیں ہوا۔ ہم ایک دوسرے سے دور تھے رابطہ نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ صوابی میں جلسہ ہوا، 50، 60 ہزار سے زائد لوگ آئے۔ ایک دوسرے سے رابطے ہونے چاہئیں۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ ایسے افراد کو سپورٹ کیا جا رہا ہے جنہوں نے ووٹ چوری کیا۔ گزشتہ الیکشن میں ہم نے دیکھا بکرا منڈی بنا ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور پولیس والوں کو ایک دوسرے کے کپڑے نہیں پھاڑنے چاہیے تھے۔ پاکستانی ریاست کی بنیادوں سے نہیں کھیلنا چاہیے۔
محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ پانچ، پانچ لاکھ ووٹ لینے والوں کو اسپیکر بولنے نہیں دیتا۔ جو آئین اور شریعت کو نہیں مانتا وہ پاکستانی نہیں ہے، جوالیکشن جیتا اسے حق دیں۔