برطانیہ میں فیک نیوز پھیلانے والے ملزم فرحان آصف کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

برطانیہ میں فیک نیوز پھیلانے والے ملزم فرحان آصف کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: برطانیہ میں فیک نیوز پھیلانے والے ملزم فرحان آصف کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور

ویب ڈیسک: برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات پھیلانے والے پاکستانی صحافی فرحان آصف کا ایک روزہ جسمانی ریماںڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم نے گرفتار ملزم فرحان آصف کو ضلع کچہری لاہور میں پیش کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم فرحان آصف کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جج نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ملزم سے جلد اَز جلد تفتیش مکمل کی جائے۔ ایف آئی اے نے ملزم کا چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشورکی میڈیا سے گفتگو:

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے بتایا کہ ملزم کے مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کے تحت درج کیا گیا۔ سائبر ٹیررازم کی دفعات کے تحت فرحان آصف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ فرحان آصف برطانیہ ہنگاموں میں ملوث تھا۔ ملزم کی فیک نیوز پر پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے بھی ملزم سے تفتیش کی۔ 

عمران کشور کا کہنا تھا کہ فرحان آصف نے تین بچیوں کے قتل میں اصل ملزم کی بجائے مسلم شخص کو ملزم قرار دیا۔ فرحان آصف ایک فری لانسر ہے، جو ویب پر کام کرتا ہے۔ ملزم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا۔ انٹرویو میں کہا کہ جعلی سٹوری شئیر کرنے والے ملازمین کو نکال دیا گیا ہے۔ ملزم ایلکس کے نام سے سٹوری لکھتا تھا اس کے ساتھ کوئی اور ملوث نہیں تھا۔ ملزم کی ٹارگٹڈ ویورشپ یوکے یا یورپ کی ہے۔

Watch Live Public News