ویب ڈیسک:عالمی شماریاتی ادارے کی مختلف ممالک میں پٹرول کی قیمتوں پر رپورٹ جاری کر دی۔
اعدادوشمار کے مطابق ایران میں فی لیٹر پٹرول 0.029 ڈالر کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا،
ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 0.977 ڈالر رہی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پٹرول 0.621 ڈالر فی لیٹر پر فروخت ہوا، متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قدر 0.751 ڈالر فی لیٹر رہی۔
ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق امریکہ میں پٹرول 0.921 ڈالر فی لیٹر ریکارڈ ہوا، برطانیہ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.779 ڈلر ریکارڈ ہوئی۔
اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ چین میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.169 ڈالر فی لیٹر دیکھی گئی، ہانگ کانگ میں پٹرول 3.119 ڈالر فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر رہا۔