کون کون سا سرکاری ادارہ فروخت ہوگا؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

کون کون سا سرکاری ادارہ فروخت ہوگا? تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
کیپشن: Which government agency will be sold? Details presented in the National Assembly

ویب ڈیسک: حکومت نے نجی شعبہ کے حوالے کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔ 

ذرائع کے مطابق یہ فہرست وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے پیش کی۔

ان اداروں میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر آسلام آباد، پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل، پی آئی اے، پاکسثان ری انشورنس کمپنی، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ، فرسٹ ویمن بینک، سندھ انجنئیرنگ لمٹیڈ، پاکستان انجنئیرنگ کمپنی، بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ  شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ نندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد، اسلام اباد، لاہور، گجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی الیکٹریک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News