ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے 2 مزیدآزاد ارکان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے ۔
پی پی 180قصور سے کامیاب احسن رضاخان اور پی پی 128جھنگ فور سے کرنل (ر) غضنفر قریشی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے احسن رضاخان اور کرنل (ر) غضنفر قریشی کی ملاقات کی۔
مریم نوازشریف کا احسن رضاخان اور کرنل (ر) غضنفر قریشی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خیرمقدم اور مبارک دی، آزاد ارکان نے دوران ملاقات بات چیت کرتے کہا حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی، انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لےجاناچاہتے ہیں،پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
مریم نوازنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ترقی، تعمیر، عوام کی خوش حالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے، احسن رضاخان اور کرنل (ر) غضنفر قریشی نے اس موقع پر مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب نامزد ہونے پر مبارک بھی دی۔