(ویب ڈیسک ) لاہور میں ڈاکو راج برقرار، ڈیفنس اور واپڈا ٹاؤن میں کروڑوں کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقہ میں ایک گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ ڈیفنس بی کے علاقے فیز فائیو میں6 ڈاکو ایک گھر میں گھس کر ڈیڑھ کروڑ مالیت کے ترائی زیورات نقوی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے خورشید انور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق فیز فائیو کے رہائشی خورشید انور کی بیوی بازار سے گھر آئی تو 6ڈاکو اسلحہ کے ذور پر گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکو اسلحہ کے زور پر گھر سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کروڑمالیت کے طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
دوسری جانب لاہور کے علاقہ واپڈا ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی،2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو گھر میں لوٹ مار کرکے فرارہوگئے۔
تھانہ ستوکتلہ نے فیصل نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔
ڈاکوؤں کی گھر داخل ہونے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ لاہور ڈاکووں نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اندر داخل ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے گھر والوں کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کرتے رہے ۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے طلائی زیورات موبائل فون اور گھڑیاں لوٹی ، 60 لاکھ کے زیورات ، 2لاکھ 60 ہزار نقدی، 8 لاکھ موبائل، 12 لاکھ کی گھڑیاں اور 2 لاکھ 50 ہزار نقدی لوٹا ۔