پاکستان کا روس سے پٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا روس سے پٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان نے روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان 3 معاہدے طے پا گئے۔ دونوں ملکوں نے ایئر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا۔ پاک روس ایروناٹیکل مصنوعات کی فضائی قابلیت پرکام کرنے کا معاہدہ بھی طے پاگیا۔ پاک روس تجارتی سامان کی کسٹمز ویلیو پر دستاویز اورڈیٹا کے لین دین کے معاہدے پربھی دستخط ہوئے۔آئل اور گیس سیکٹر میں تجارت کیلئے مارچ میں اسٹرکچرل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، مواصلات، ٹرانسپورٹ، اعلیٰ تعلیم، ریلوے، صنعتی شعبے میں بھی تعاون مضبوط کیا جائے گا۔ معاہدوں میں فنانس، بینکنگ سیکٹر، کسٹمز، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے بھی شامل ہیں، توانائی شعبے میں تعاون کیلئے جامع پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فی الحال پاکستان کو دینے کے لیے روس کے پاس ایل این جی نہیں، روس پاکستان کو مارچ کے آخر تک خام تیل ایکسپورٹ کرے گا۔ پاکستان روس سے اپنی مجموعی ضرورت کا 35 فیصد خام تیل درآمد کرنا چاہتا ہے۔ روسی توانائی کی خریداری پر پاکستان دوست ممالک کی کرنسی میں ادائیگی کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔