بابر اعظم عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوںگے: شعیب اختر

بابر اعظم عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوںگے: شعیب اختر
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بابر اعظم غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک کھلاڑی ہیں، وہ جس رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں وہ عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔ اپنے ی ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ بڑے کھلاڑی کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ اچھا انسان بھی ہو، بابراعظم نے ویرات کوہلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرکے یہ ثابت کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری کی بدولت ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ سپنرز محمد نواز اور یاسر شاہ نے ٹیسٹ ٹیم میں اچھا کم بیک کیا۔ یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق نے شاندار پرفارمنس سے خود کو اوپننگ بلے باز کے طور پر منوا لیا ہے، امید ہے کہ وہ قومی ٹیم کے مستقل اوپنر کے طور پر نظر آئیں گے۔ لیجنڈ بائولر کا کہنا تھا کہ شان مسعود بھی بہت اچھے پلیئر ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان کی جگہ کیوں نہیں بن رہی۔ شعیب اختر نے کہا کہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق وکٹ پر موجود ہیں، امید ہے کہ وہ ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایشیا کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں 3 بار مدمقابل آئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔