پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ اس حوالے سے چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر سے مالی لاگت دگنی ہوگئی ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز نے مارجن 6 روپے سے بڑھا کر 11 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عبد السمیع خان نے کہا کہ تحفظات پر وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، حکومت نے منافع کی شرح 2 اعشاریہ 40 رکھی جو منظور نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے ہماری سیل 30 فیصد گر گئی ہے، تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔