پاکستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح کم ہوکر 2.55 فیصد پر آگئی، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 50 نئے کیس رپورٹ، مزید37 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 977 ہوگئی، فعال کیس 33 ہزار 972 ریکارڈ، 8 لاکھ92 ہزار 319 مریض صحت یاب بھی ہوچکے۔ملک کے بیشترشہروں میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی،خیبرپختونخوا اورسندھ میں ویکسی نیشن کا عمل روک دیا گیا،لاہور میں بھی شہریوں کا احتجاج ،کل وفاقی حکومت کی جانب سے ویکسین ملنے کی صورت میں دوبارہ آغازہوگا۔آج 15 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، سربراہ این سی او سی اسد عمر کہتے ہیں تقریباً 50 لاکھ ویکسین کی خوراکیں آئندہ 10 روز میں آجائیں گی، 12 سے 18 جون کے درمیان 23 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، روز 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، آئندہ مزید ریکارڈز بنائیں گے۔کورونا صورتحال میں بہتری،سندھ میں پرائمری اسکول کل سے کھولنے کا فیصلہ، محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن کردیا، بچوں کی 50 فی صد حاضری کے ساتھ ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت، درگاہیں،پارک اور انڈور جم 28 جون سے کھل جائیں گے۔وزرا نے شہباز کی اے پی سی کو پارلیمان کو کمزور کرنے کے مترادف قرار دیدیا، فواد چودھری نے کہا شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کرکے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے، اسدعمر نے کہا پارلیمان چھوڑ کر قانون سازی پر مکالمہ پارلیمان کے باہر کرنا پارلیمان کی بالادستی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔