لاہور ( ویب ڈیسک ) آئی پنجاب انعام غنی نے مدرسہ میں بچے سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے سخت الفاظ میں یقین دلایا ہے کہ ایسے چائلڈ مولیسٹرز سے پا کستان کے بچوں کو محفوظ کرنے کیلئے وہ ہر قانونی اقدام اٹھائیں گے۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں انعام غنی نے لکھا کہ ’’ہم اس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہم اسے بطور آزمائشی کیس لیں گے ، اس سے پوچھ گچھ کریں گے ، سائنسی پیشہ ورانہ تحقیقات کریں گے ، قانونی چارہ جوئی کریں گے اور اسے عدالت کے ذریعہ سزا سنائی جائے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ان چائلڈ مولیسٹرزسے محفوظ رہیں اور اپنے معاشرے کو مستقبل کے لئے محفوظ کر یں‘‘۔https://twitter.com/InamGhani/status/1406489404315734016آئی جی پنجاب نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ مفتی عزیز الرحمن کی گرفتاری کے بعد سلاخوں کے پیچھے تصویر بھی شیئرکی ۔ ان کی ٹویٹ پر پاکستانی عوام نے بہت سخت الفاظ میں اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور پنجاب پولیس کو اس شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ لاہور کے علاقے صدر میں واقع ایک مدرسہ میں معلم مفتی عزیز الرحمن کی ایک ویڈیو چند دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد مزید چند ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کر رہے تھے ٗ شاگرد صابر شاہ نے تین دن قبل یہ ویڈیو وائرل کی اور ساتھ یہ پیغام بھی تھا کہ اس کی جان کو مفتی عزیز الرحمن اور ان کے بیٹوں کی طرف سے خطرہ ہے۔