گیس بحران شدت اختیار کرگیا

گیس بحران شدت اختیار کرگیا

لاہور ( پبلک نیوز) گیس بحران نے شدت اختیار کرلی ہے۔ کنڑپساکی اور گمبٹ گیس فیلڈ کا سالانہ مرمت کے باعث بند ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کو گیس کی فراہمی میں 40 فیصد تک کمی ہوئی۔ ایس ایس جی سی کو 1260 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ضرورت ہے۔ ایس ایس جی سی کو 400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کی وجہ سے 850ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔

گیس کی کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن اور صنعتوں کو گیس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔