ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا ، عمران‌خان

ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا ، عمران‌خان
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا آج سیاہ دن ہےجب مجرموں کی امپورٹڈسرکارکےترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا۔تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعےمحض مجرموں کےاس ٹولےکو ایک اورNRO دینےکیلئےپاکستان کی پوری معیشت اور سیاسی نظام کو پٹری سےاتاراگیا۔نون لیگ کاخرم دستگیراسکی تصدیق کرچکاہے. عمران‌خان کا کہنا تھا کہ ایسے میں جب ہماری معیشت مستحکم ہونے کے بعد 6 فیصد کی پائیدار ترقی کیجانب بڑھ رہی تھی،منصوبہ سازوں نےمحض ان مجرموں کو NRO-دوم دینے کیلئے معیشت کو تباہی کےگڑھے میں پھینک کر اور ہمارے لوگوں پر مہنگائی کا ایک بم گرا کر پاکستان کو عدمِ استحکام سے دوچار کرنا مناسب جانا. انہوں نے کہا ہمارےرسولِ محترم ﷺکےفرمان کامفہوم ہےکہ تباہی ان معاشروں کامقدر بنتی ہےجہاں کمزور کی پیٹھ پر تو تعزیر کا کوڑا برستاہےمگر طاقتورقانون کی پہنچ سے دور رہتےہیں۔آج نیب کےاس ترمیم شدہ قانون کے ساتھ ہم وائیٹ کالرکرائم کےمجرموں کواحتساب سےمبرّا کرتے ہوئے تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ عمران‌خان نے مزید کہا اس مجرم مافیا کو NRO-دوم ملے گا اور نیب کے زیرِتفتیش 1200 ارب میں سے1100ارب مالیت کےمقدمات اب نیب کے دائرۂ کار سے نکل جائیں گے۔تاریخ پاکستان کیخلاف اس سازش کے منصوبہ سازوں اور اسےکامیاب بنانےوالوں کو فراموش کرے گی نہ ہی کبھی معاف کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔