وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا معاملہ، پرنسپل سیکرٹری ،ملٹری سیکرٹری ودیگرکےٹیسٹ ہونگے، وزراءاوردیگراہم شخصیات بھی اپناکوروناٹیسٹ کرائیں گی۔نواز شریف کا مریم نواز اور حمزہ شہباز کو ٹیلی فون، پی ڈی ایم آیندہ کی حکمت عملی پرجوفیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا، پارٹی کومنظم کرنے کےلیےمریم اورحمزہ کومل کرکام کرنے کی ہدایت۔مکروہ فعل کرنے والوں کو سزا سنادی گئی، لاہور موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرموں کو سزائے موت، جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے جیل میں فیصلہ سنایا۔این اے 249 کا ضمنی الیکشن، شاہد خاقان عباسی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ن لیگ کی جانب سے باضابطہ پیپلز پارٹی سے حمایت مانگ لی۔وزیراعظم کی صحت اب بہت اچھی ہے، کوئی بھی ویکسین فوری اثر نہیں دکھاتی، وزیراعظم سے ملنے والے تمام افراد ٹیسٹ کرائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان کا مشورہ