وزیر اعظم کی جلسے میں عوام سے ریکارڈ توڑ شرکت کی خواہش

وزیر اعظم کی جلسے میں عوام سے ریکارڈ توڑ شرکت کی خواہش
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ڈی چوک جلسے میں عوام سے ریکارڈ توڑ شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ارضِ پاک پاکستان کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کےپہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہم حق کیساتھ کھڑے ہیں اورسیاسی مافیاز کیجانب سےاپناچوری کا مال بچانےکیلئےاہلِ سیاست کےضمیروں کی ایسی شرمناک نیلامی کی شدید مذمت کرتےہیں۔ حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کا عنوان ’ امربالمعروف‘ رکھا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا ہوا ہے۔جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی لانگ مارچ کی کال دی ہوئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔