(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 35کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 24کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔