پی ٹی آئی نے  لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا 

پی ٹی آئی نے  لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا 

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   درخواست پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان نے اپنے وکیل خرم لطیف کھوسہ  کے ذریعے دائر کی، درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 اگست کو لاہور مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جلسہ پھر امن اور قانون کے مطابق کرنا ہے،   جلسہ کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

درخواست میں  موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جلسے میں کوئی ریاست مخالف سرگرمیوں نہیں ہونگی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  عدالت مینار پاکستان پر جلسے کرنے کی اجازت دے ۔عدالت درخواست گزار اور اسکی فیملی کو ہراساں کرنے سے بھی روکنے کا حکم دے ۔

Watch Live Public News