پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،20 مئی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،20 مئی ، 2021
مظلوم فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے، ترکی فلسطین اور تیونس کے وزرائے خارجہ بھی ہمراہ، پاکستانی سفارتخانے میں عشائیہ، صدر جنرل اسمبلی اور اوآئی سی کے مندوبین کی بھی شرکت، وزیرخارجہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر مشاورت، فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔اسرائیل کشیدگی میں کمی لائے، امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فون، بائیڈن کا نتن یاہو سے پہلی بار سیز فائر کا مطالبہ، ادھر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار، غزہ کو مکمل خاموش کرانے تک حملے جاری رہیں گے، جوبائیڈن کے ٹیلی فونک رابطے کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی وزیراعظم نے نیا پیغام جاری کردیا۔غزہ کا تنازع پورے خطے کو غلط سمت میں دھکیل دے گا، سعودی عرب کو تشویش، سعودی وزیرخارجہ نے کہا صورتحال یہی رہی تو پائیدار امن کی جانب راستہ زیادہ دشوار ہو جائے گا، فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو، ادھر برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل پر پابندیوں اور فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف اب کھیل کے میدانوں میں بھی احتجاج، مانچسٹر یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑیوں عماد دیالو اور پال پوگبا نے اسٹیڈٰیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرادیا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی۔کرونا کی تیسری لہر ایک روز میں مزید 131 زندگیاں نگل گئی، 4 ہزار 207 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ دو دو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 282 ہو گئی، 4 ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویشناک،کراچی کے ضلع کورنگی کی 6 یونین کونسلز میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، متعلقہ علاقوں میں کسی بھی قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی۔

Watch Live Public News