پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،20مئی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،20مئی 2021

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی۔ جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔

جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری کے لیے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کروادی۔

کرکٹ لورز کے لئے خوشخبری پی سی بی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی، پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

سندھ حکومت نے کل سے عام عوام کے لیے ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے امکانات پر غور کرنا شروع کر دیا ہے ٗ اس بات کا فیصلہ اس امر کے بعد کیا جائیگا کہ غزہ کی پٹی پر حملے کے دوران حماس کو کس حد تک نقصان پہنچ چکا ہے اور کیا آیا ان فضائی حملوں کو روکنے کے بعد حماس دوبارہ جارحیت تو شروع نہیں کر دے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔