غیرجمہوری سیٹ اپ کوقبول نہیں کریں گے، چیف جسٹس

غیرجمہوری سیٹ اپ کوقبول نہیں کریں گے، چیف جسٹس
لاہور (بلک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی میں جرات نہیں کہ مجھے مرضی کا فیصلہ لکھنے کو کہے، کبھی اداروں کے دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ڈکٹیٹ کیا اور نہ ہی کبھی کسی سے ڈکٹیشن لی، ہمیشہ فیصلے انصاف اورضمیر کے مطابق کئے۔ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے انسانوں کی نہیں، کسی بھی غیر جمہوری سیٹ اپ کوقبو ل نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کے مطابق فیصلے کرنا میرا اور دیگرججز کا کام ہے، عوام کو انصاف فراہم کر رہی ہے، ہم ایک حلف کے پابند ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔