غیرجمہوری سیٹ اپ کوقبول نہیں کریں گے،کسی میں جرات نہیں کہ ہمیں ڈکٹیٹ کرسکے،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نےکہاآج تک نہ کسی ادارےکی بات سنی اورنہ ہی دباؤ لیا،تمام فیصلےآئین کےمطابق کیے،اگرکسی کوفیصلوں پراعتراض ہےتواسے چیلنج کرے،لوگوں میں غلط فہمی پیدانہ کی جائے اسلام آبادکی جانب مارچ میں راستےحکومت نہیں ہم بندکریں گے،حکمرانوں نےپارلیمنٹ کوکھلونابنادیا،اتحادیوں کودھمکا کر اجلاس میں شرکت کروائی گئی،مولانافضل الرحمان نے کہاعمران خان ہماری سیاست کا غیر ضروری عنصر،لیڈرنہیں کٹھ پتلی ہیں،ناجائزحکومت کوسمندربردکریں گے،تبدیلی سرکارنےملکی تاریخ کاسب سےزیادہ قرض لیا،لوگ مہنگائی کےباعث اپنےبچےفروخت کررہے ہیں موجودہ حکومت سےنجات ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہادھکا شاہی سے کالےقانون منظورکرانے کی بجائے گیس فراہمی پر توجہ دی جاتی تو آج ملک میں بحران پیدا نہ ہوتا، نوازشریف کے بنائے ہوئےٹرمینلزکےہوتےہوئےبھی گیس کا بحران پیداہوناحکومتی نااہلی ہے حکومت نے دھمکیاں دے کرقانون سازی کروائی،قانون بنا کر کلبھوشن یادیوکواین آراودیاگیا،شاہدخاقان عباسی نےکہا ووٹ کو عزت دئیے بغیر ملکی مسائل کا حل ممکن نہیں،عوام پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جو عوامی نمائندے نہیں ہیں،تبدیلی سرکارکے پاس مہنگائی کاکوئی جواب موجودنہیں ہے ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چین کےکاروباری اداروں کی حمایت کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی چینی تجارتی وفد سے ملاقات میں گفتگو، کہا خصوصی اقتصادی زونز میں اپنی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی پر شکر گزار ہیں، پاکستان اور چین ماضی اور حال میں جڑے ہوئے ہیں، ہم اپنی آنے والی نسلوں تک بھی متحد رہیں گے۔