پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 20 اکتوبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 20 اکتوبر2021
جام کمال وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں،بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی،ناراض اراکین نے اکثریت واضح کر دی،عبد القدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں 36 ارکان کی شرکت،عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 33ووٹ درکار ،ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ 65 کے ایوان میں ہمیں 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے ترجمان بلوچستان حکومت کا صوبائی اسمبلی میں پوزیشن مستحکم ہونے کا دعویٰ، لیاقت شہوانی کا کہنا ہے کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ جام کمال استعفیٰ نہیں دیں گے، کہا اسمبلی فلور پر ہماری اکثریت ثابت ہو جائے گی امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان میں سفیرنامزدکردیا،صدر جوبائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ بلوم کا نام سامنے آگیا،ڈونلڈ بلوم 2019 سے تیونس میں بطورامریکی سفیرکام کررہے ہیں، ڈونلڈ بلوم کی پاکستان تعیناتی کے لئے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ ابھی باقی ہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک زندہ ہوں ملک میں قانون اور انصاف کی بالادستی کی جنگ لڑتا رہوں گا، اخلاقیات کا معیار نہیں تو جمہوریت نہیں چل سکتی، پانامہ کیس میں طرح طرح کے جھوٹ بولے گئے،کہا برطانیہ میں قطری خط آتا تو اسی وقت جیل میں ڈال دیا جاتا، انگلینڈ میں ووٹ کی فروخت کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا،یہاں سب کو پتا تھا کہ سینیٹ میں پیسا چلتا ہے۔ ملک بھرمیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن متحرک،آج سے احتجاج کا اعلان،مسلم لیگ ن راولپنڈی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔