اسلام آباد( پبلک نیوز)ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اہم دورہ سعودی عرب میں وفاقی وزراء اور معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے, وزیر اعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کی پہلی تقریب میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم 25 اکتوبر کو مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے.
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 50 ارب درختوں لگانے کی پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کریں گے، وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران تحریک انصاف کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان کی سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم کی واپسی 25 اکتوبر کو ہوگی.