سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل سلیٹر گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار

سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل سلیٹر گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک: سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل سلیٹر کو گذشتہ ہفتے مبینہ طور پر پیش آنے والے ایک واقعے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سلیٹر ایک دہائی تک آسٹریلیا کے لیے باقاعدہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہوا کرتے تھے۔

سابق آسٹریلوی بیٹسمین اور ٹیلی ویژن کمپیئر مائیکل سلیٹر کو بدھ کے روز گھریلو تشدد کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ 51 سالہ کرکٹر جو اب ایک مشہور ٹی وی کمنٹیٹر ہے ، کو گزشتہ ہفتے پیش آنے والے ایک مبینہ واقعہ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے تصدیق کی کہ انہوں نے بدھ کی صبح ایک 51 سالہ شخص سے اس کے گھر ملاقات کی اور اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ کرکٹر پر ہراساں کرنے اور جسمانی نقصان پہنچانے کے خوف کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

سلیٹر نے آسٹریلوی ٹیسٹ بیٹنگ آرڈر میں ایک عشرے تک ٹاپ پوزیشن حاصل کیے رکھی اور 2004 میں ریٹائرمنٹ سے قبل 5،312 رنز بنائے۔ بعدازاں انہیں مشروط ضمانت دے دی گئی ہے اور انہیں اگلے ماہ عدالت میں پیش ہونا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔